Sunday, January 5, 2020

احمد شہزاد نے کس بات کا اعتراف کر لیا؟ قومی ٹیم میں واپسی کے امکانات روشن

احمد شہزاد نے نادانی میں ہونے والی غلطیوں سے کیریئر متاثر ہونے کا اعتراف کرلیا
ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد نے نادانی میں ہونے والی غلطیوں سے کیریئر متاثر ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں جو کچھ ہوا میں وہ بھول چکا، ڈوپنگ میں پابندی تکلیف دہ لمحہ تھا، ڈومیسٹک کرکٹ کے دوران بال ٹیمپرنگ میں ملوث نہیں رہا، صرف کپتان ہونے کے ناطے الزام مجھ پر آیا، تاہم کسی سے کوئی گلہ نہیں۔

میں پی سی بی حکام کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں ساتھ دیا اورکرکٹ میں واپسی کے لیے رہنمائی کی، اب تمام تر توجہ قومی ٹیم میں واپسی اور کیریئرکوطول دینے پر ہے، ابھی میری عمر زیادہ نہیں، اس لیے طویل عرصے تک پاکستان کی نمائندگی کرسکتا ہوں۔

احمد شہزاد نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ شاہد آفریدی کی ریٹائرمنٹ سے ان کو ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں مشکلات پیش آئیں۔ انہوں نے کہاکہ سری لنکا کے خلاف 2 میچزمیں کھیلنے کا جو موقع ملا، اس میں پرفارم نہ کرپانے کا افسوس ہے، اب سلیکٹرز نے دوبارہ ملک کی نمائندگی کا موقع فراہم کیا توبہترین پرفارمنس کی کوشش کروں گا۔

مزید پڑھیں:احمد شہزاد نے بھارتیوں کو ایسا کیا یاد کروا دیا کہ بھارتی تلملا اُٹھے؟

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کیلیے ڈھاکا پلاٹون کی ٹیم کو جوائن کرنے والے پاکستانی اوپنر نے سلہٹ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بنگال ٹائیگرز کو دورہ پاکستان کے لئے قائل کرنے کی کوشش میں پاکستانیوں کی مہمان نوازی کا حوالہ بھی دیا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2N0tPjc

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times