Tuesday, June 23, 2020

خیبرپختونخوا حکومت کا پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے مسائل حل کرنے سے متعلق بڑا اقدام

پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی سے متعلق اہم اقدام اٹھا لیا ہے
خیبرپختونخوا حکومت نے پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے مسائل حل کرنے اور دیگر پہلوؤں پر غور سے متعلق خصوصی کمیٹی قائم کردی۔

صوبے میں لاک ڈاؤن اور دیگر معاملات پر پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی کو تحفظات ہیں جس سے متعلق کمیٹی قائم کی گئی ہے جہاں ان پہلوؤں پر تبادلہ خیال کرکے حل نکالا جائے گا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان کی ہدایت پر کمیٹی قائم کی گئی۔ کمیٹی 15دنوں میں سفارشات اور جامع رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی۔ ممکنہ طور پر پی ایس آر اے کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزارت تعلیم نے 2 جولائی کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس طلب کرلی ہے، کانفرنس میں اسکولز کھولنے یا مزید بند رکھنے سے متعلق معاملہ زیر بحث لایا جائے گا۔

وزارت تعلیم کا کہنا تھا کہ صوبے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق پلان 23جون تک بھجوائیں۔ طلبا اور اساتذہ کو وبا سے محفوظ رکھنے کے اقدامات کو پلان کا حصہ بنایا جائے۔

اس حکمت عملی سے متعلق ایچ ای سی اور وفاقی نظامت تعلیمات سمیت متعلقہ حکام سے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے بعد قومی رابطہ کمیٹی کو سفارشات بھجوائی جائیں گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3etrtFj

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times