
کراچی کے علاقے خیابان مجاہد فیز 5 میں ایک بچے نے کار چوری کر لی، پولیس نے اطلاع ملتے ہی کار کا تعاقب کر کے اسے روک لیا، لیکن گاڑی کے اندر ایک نو سالہ بچے کو دیکھ کر حیران رہ گئی۔
رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں درخشاں پولیس کی دوڑیں لگوانے والے بچے بلال کو سی ویو سے گرفتار کیا گیا، پولیس نے بچے کے والدین کو تھانے طلب کر لیا، پولیس کا کہنا تھا کہ کم عمر ملزم بلال مچھر کالونی کا رہائشی ہے۔
کار چوری کی اس واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی، جسے دیکھنے کے بعد یہ سوال اٹھا کہ بچہ ماہر کار لفٹر ہے یا محض ایک چھوٹے بچے کی شرارت۔
فوٹیج کے مطابق 9 سالہ بلال نے کار کا دروازہ چند ہی سیکنڈز میں مہارت سے کھولا، اور پھر اندر بیٹھ کر کار بھی اسٹارٹ کر لی اور دوڑا دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بلال نے خیابان مجاہد فیز 5 سے کار چوری کی تھی، پولیس کنٹرول پر اطلاع ملتے ہی گشت پر مامور پولیس الرٹ ہو گئی، جب پولیس نے کار روک کر اسلحہ تانا تو اندر سے ایک بچہ نکلا، اہل کار بچے کو دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔
یہ کہا جا رہا ہے کہ شرارتی بچے نے کار چلانے کے شوق میں کار لے اڑی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3dxgdqo
0 comments: