Tuesday, June 16, 2020

چین میں کورونا کے نئے کیسز کی تصدیق، بیجنگ عالمی وبا کا نیا گڑھ بن سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

سربراہ عالمی ادارہِ صحت
عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک بار پھر کورونا وبا کے کیسز سامنے آئے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چین میں کرونا کے 100 نئے کیسز کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ٹیڈ روس اڈھانم نے خبر دار کیا کہ چینی دارالحکومت بیجنگ کورونا کا نیا گڑھ بن سکتا ہے۔ اس سے قبل چینی محکمہ صحت کے عہدیداروں نے اعلان کیا تھا کہ دارالحکومت بیجنگ میں کورونا وائرس کے 49 نئے کیسز کا اندراج کیا گیا۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نئے کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر ایک سو ہوگئی ہے۔ کوویڈ_19 کے نئے کیسزسامنے آنے کے بعد حکام نے بیجنگ میں 10 کالونیوں کو قرنطینہ کردیا ہے۔

بیجنگ میں کورونا کیسز کے انکشاف کے بعد کورونا کے سب سے پہلے گڑھ صوبہ ھوبی میں بھی کورونا کے تین کیسز سامنے آئے ہیں۔ چین میں مجموعی طور پر اس وقت کورونا کے 177 کیسز موجود ہیں۔ ان میں سے دو کی حالت سنگین بتائی جاتی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3fIEECL

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times