Friday, May 8, 2020

ہچکولے کھاتی معیشت کو ایک اور جھٹکا لگ گیا، کاروباری افراد شدید پریشانی کا شکار

پاکستان اسٹاک مارکیٹ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی کساد بازاری دیکھی جا رہی ہے۔

آج جب مارکیٹ کھلی کو انڈیکس33ہزار304پر تھا اور ابتدائی چند منٹ میں تیزی بھی دیکھی گئی۔ ابتدائی20منٹ میں انڈیکس دو سو پوائنٹس اوپر گیا تاہم یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔

کورونا وائرس کے سبب اسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروباری سرگرمیاں ماند ہیں اور خریدار نہ ہونے کے سبب مندی کا رحجان دیکھنے میں آ رہا ہے۔

سٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک اتار چڑھاؤ کا رحجان دیکھا جا رہا تھا اور انڈیکس مجموعی طور پر56پوائنٹس کی کمی سے 33,247 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ اسٹاک مارکیٹ میں 29,395,305 شیئر کا لین دین ہوا جن کی مالیت1,476,517,362 پاکستانی روپے رہی۔

گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رحجان رہا اور انڈیکس میں چار سو بیس پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YLKuOi

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times