
راولپنڈی ٹیسٹ میں سنچری بنا کر نئی تاریخی رقم کرنےوالے پاکستانی بیٹسمین عابد علی نے کہا ہے کہ کراچی ٹیسٹ میں ٹرپل سنچری کی خواہش ہے، بابر اعظم اور اسد شفیق نے بھی بڑی اننگز کھیلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ، اسپنر یاسر شاہ اور لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی کراچی ٹیسٹ میں فتح کے لیے پرامید ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کراچی ٹیسٹ سے قبل اوپن میڈیا سیشن کا انعقاد کیا جس میں تین بیٹسمین اور تین بولرز نے گفتگو کی، مڈل آرڈر بیٹسمین بابر اعظم، اسد شفیق اور اوپنر عابد علی نے نیشنل سٹیڈیم کی وکٹ کو بیٹنگ کےلئے ساز گار بتاتے ہوئے بڑی اننگز کھیلنے کے عزم کا اظہار کیا۔
پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں دوسرے ٹیسٹ میں 19 ستمبر کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں کھیلا گیا تاہم بارش سے متاثرہ یہ میچ بنا نتیجہ رہا۔
میچ میں بابر اعظم اور عابد علی نے سنچریاں بنائیں، عابد علی نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری اسکور کی، انہوں نے پہلے کیریئر کے پہلے ون ڈے میں بھی سنچری اسکور کی تھی، یوں انہوں نے کھیل کے دونوں فارمیٹ میں ڈیبیو پر سنچری بنائی جو دنیائے کرکٹ میں ایک ریکارڈ ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/38OoVPB
0 comments: