
تفصیلات کے مطابق نیشل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پی آئی کو فراہم کردہ 1 لاکھ کٹس میں حفاظتی لباس، ماسک، عینکیں شامل ہیں۔عطیہ کی گئی حفاظتی کٹس کا استعمال پی آئی اے کا عملہ دوران پرواز کرے گا۔
سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے 1 لاکھ کٹس دینے پر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا شکریہ ادا کیا۔
ارشد ملک کا کہنا تھا کہ قومی ادارے مکمل یکجہتی سے ملکی خدمت میں مصروف ہیں،عطیہ کردہ سامان سے پی آئی اے عملے،مسافروں کو محفوظ بنانے میں مدد ملے گی۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ 7 اپریل کو قومی ایئر لائن نے پائلٹس اور کیبن کریو کے لیے چین سے حفاظتی کٹس درآمد کی تھیں۔ ذرائع ایئر لائن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے شمالی علاقوں کی پروازوں میں یہ حفاظتی کٹس استعمال کی جائیں گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LcSiR3
0 comments: