Friday, June 5, 2020

متحدہ عرب امارات میں ہوا دبئی کے ہوٹلوں کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری، عوام کو بھی آگاہ کردیا

دبئی میں ہوٹلوں کی انتظامیہ کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے
ہوٹلوں کی انتظامیہ کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ ایک مسافر کی رخصتی کے بعد دوسرے مسافر کو وہی کمرہ دینے میں 24 گھنٹے کا وقفہ دے۔

یہ ہدایت متحدہ عرب امارات کی نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ہوٹلوں کی انتظامیہ کے لیے جاری کیے گئے نئے ہدایت نامے میں درج ہے۔

خلیجی اخبار کے مطابق ہوٹلوں کی انتظامیہ کے لیے نیا ہدایت نامہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کو مدنظر رکھ کر تیارکیا گیا ہے۔

نیا ہدایت نامہ باقاعدہ شائع کرکے ہوٹلوں کی انتطامیہ کو بھیج دیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ہوٹلوں کو دوبارہ کھولنے سے قبل تمام ملازمین کے کورونا ٹیسٹس لازمی کرائے جائیں اوراس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام ملازمین کے کورونا ٹیسٹس ہر 15 دن کے بعد دوبارہ بھی ہوں۔

اخبار کے مطابق ہوٹلوں کی انتظامیہ کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ انفرا ریڈ تھرمامیٹر اور تھرمل کیمرہ مہیا کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ ملازمین کا درجہ حرارت فرائض کی ادائیگی کے دوران کئی مرتبہ چیک ہو۔

متحدہ عرب امارات کی نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی ملازم یا مہمان میں کورونا وائرس کی علامات پائی جائیں تو فوری طور پر اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ وہ ہوٹل کی جملہ سہولتوں سے مستفید نہ ہونے پائے اور نہ ہی اسے ہوٹل کے اندر داخلے کی اجازت دی جائے۔

ہوٹل انتظامیہ کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ایک مسافر کی رخصتی کے بعد استعمال شدہ کمرے کو فوراً کسی دوسرے مسافر کو نہیں دے گی بلکہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ایک مسافر کے جانے کے بعد دوسرا مسافر استعمال شدہ کمرے میں اس وقت جائے جب کم از کم 24 گھنٹے گزر چکے ہوں۔

ہوٹلوں میں قائم ریسٹورنٹس، کیفے، سوئمنگ پولز اور ساحلوں پہ واقع ہوٹلوں میں احتیاطی تدایبر کے ساتھ کم از کم افراد کو جانے کی اجازت دی گئی ہے تا کہ سماجی فاْصلے کی دوری کو یقینی بنایا جا سکے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3eY65aW

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times