
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے کشمیریوں کی تحریک کے خلاف بھارتی الزامات مسترد کردئیے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج اپنی ناکامیاں پاکستان کے سر نہ تھوپے۔
ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ کشمیری 9 ماہ سے لاک ڈاؤن اور فوجی محاصرے کا سامنا کررہے ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کردیا ہے۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کے 5 اگست کے غیرقانونی اقدامات کے بعد سے لاک ڈاؤن چل رہا ہے، کرونا وائرس کے باوجود کشمیری سخت پابندیوں کا شکار ہیں، کشمیریوں کے حقوق بھارتی قابض افواج نے سلب کررکھے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسپیشل پاورز ایکٹ جیسے کالے قوانین کی آڑ میں مظالم جاری ہیں، پاکستان انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ عالمی فورم پر اٹھا رہا ہے۔
عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے خلاف بھارتی بربریت اور مظالم کو اجاگر کیا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں حالیہ واقعات بھارتی تشدد اور جبر کا شاخسانہ ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی افواج کی سیکیورٹی کے باوجود دراندازی کے الزامات ناقابل فہم ہیں، کشمیری عوام کی مزاحمت کو دراندازی سے منسوب کرنا درست نہیں ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ynvs6L
0 comments: