Tuesday, May 5, 2020

کورونا لاک ڈاون میں نرمی کرتے ہی چین کو سیاحت میں کروڑوں کی آمدنی

کورونا لاک ڈاون میں نرمی کرتے ہی چین کو سیاحت میں کروڑوں کی آمدنی
کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاؤن میں نئے کیسز نہ آنے کے بعد چینی حکومت نے نرمی کی تو شہریوں نے بڑی تعداد میں سیاحتی مقامات کا رخ کرلیا۔

چینی میڈیا کے مطابق حکومت نے سفری پابندیوں میں نرمی کی ہے جس کے بعد 5 روزہ چھٹیوں میں عوام نے خوب سیرو سیاحت کی۔ چین میں یکم سے 5 مئی تک جاری رہنے والی چھٹیوں کے دوران 10 کروڑ 40 لاکھ لوگوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کیا جس کے باعث 6 ارب ڈالر سے زائد کی آمدن ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ ان چھٹیوں کے دوران بیرون ملک سے کوئی چھٹیاں منانے چین نہیں گیا بلکہ یہ سارے چینی شہری ہی تھے جنہوں نے کئی مہینے بعد آزادی ملنے کا بھرپور جشن منایا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3b33gmM

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times