
مجرم پر سزا کے ساتھ 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ احسن شیراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'فیس بک' پر خواتین کی تصاویر اپ لوڈ کی تھیں، جس کے خلاف سید محبوب نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں شکایت درج کروائی تھی۔
واضح رہے کہ مارچ 2018 میں 'سائبر کرائم ایکٹ' کے تحت عدالت نے پہلا فیصلہ سناتے ہوئے لڑکیوں کو سوشل میڈیا پر تنگ کرنے والے مجرم کو سزا سنائی تھی۔
سائبر کرائم ایکٹ کے تحت پہلا فیصلہ ایف آئی اے کے خصوصی مجسٹریٹ امتیاز احمد نے سنایا تھا۔ عدالت نے مجرم عثمان بن مسعود کو 6 سال قید اور 7 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
مجرم عثمان پر الزام تھا کہ اس نے لڑکیوں کی فیس بک پر برہنہ تصاویر لگا کر انہیں بلیک میل کیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2FK5A71
0 comments: