Thursday, April 23, 2020

جس مقام پر مجھے ہونا چاہیے تھا وہاں تک نہیں جاسکا: اسد شفیق

اسد شفیق
ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے کہا ہے کہ جس مقام پر مجھے ہونا چاہیے تھا وہاں تک نہیں جاسکا۔

کراچی سے ٹيسٹ کرکٹر اسد شفیق نے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر 6 پر بیٹنگ کرنا پڑتی ہے، اس نمبر پر لمبی اننگز کھیلنا مشکل ہوتا ہے۔

اسد شفيق نے اعتراف کیا کہ 2016 کا برسبین ٹیسٹ مجھے جیت کے ساتھ ختم کرنا چاہیے تھا،یہ تاثرغلط ہے کہ دلیر بیٹسمین نہیں ہوں،اگر دلیر بیٹسمین نہیں ہوتا تو آسٹریلیا میں جاکر سنچری نہیں بناتا۔

مزید پڑھیں: کرکٹر رومان رئیس بھی غریبوں کی امداد کے لئے میدان میں آگئے

اسد شفيق نے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر کے بیان پرکہا کہ انھیں شاید میرے ریکارڈز کا علم نہیں ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RY1VH8

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times