Thursday, April 23, 2020

کاروباری افراد کیلئے خوشخبری، کورونا نے ایک بار پھر کھینچ لی ڈالر کی ڈور

ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے
ڈالر کے مقابلے میں روپے کا استحکام جاری ہے، ڈالر(66) چھیاسٹھ پیسے مزید سستا ہوگیا، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان جاری ہے۔

امریکی خام تیل کی قیمت میں گیارہ فیصد، برطانوی خام تیل کی قیمت میں نو فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں روز ڈالر ریٹ پاکستانی روپے کے مقابلے گر گیا،انٹر بینک میں چھیاسٹھ پیسے کمی کے بعد ڈالر ایک سو ساٹھ روپے سے نیچے آ گیا اور ایک سو انسٹھ روپے ستر پیسے پر ٹریڈ ہوا،ڈالر کی قیمت سترہ دن میں سات روپے اٹھانوے پیسے کمی ہوئی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کل کی مندی کے بعد صبح سے ہی کاروبار میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔

دوسری جانب امریکی خام تیل کی قیمت میں 11 فیصد اضافہ ہوا جو 15 ڈالر 24 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب برطانوی خام تیل کی قیمت میں 9 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جو 22 ڈالر 27 سینٹ فی بیرل پر فروخت ہوا۔ واضح رہے کہ ایک ماہ میں امریکی خام تیل کی قیمت میں 36 فیصد اور برطانوی خام تیل کی قیمت میں 18 فیصد گراوٹ کا شکار ہوئی ہے



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XX3jxy

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times