Saturday, November 21, 2020

علامہ سعد حسین رضوی تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر مقرر

تحریک لبیک پاکستان

علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال کے بعد علامہ سعد حسین رضوی تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر مقرر ہو گئے۔

تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر کا اعلان مینار پاکستان گراونڈ میں علامہ خادم حسین رضوی کے نماز جنازہ کے اجتماع کے موقع پر کیا گیا۔

علامہ سعد حسین رضوی نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں ہی ٹی ایل پی کے نئے سربراہ کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

علامہ سعد حسین رضوی، جمعرات کو خالق حقیقی سے ملنے والے علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے ہیں۔

حافظ سعد حسین رضوی تحریک لبیک پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36SVGeA

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times