Thursday, April 23, 2020

مہلک عالمی وبا سے کیسے نمٹا جائے؟ بڑے سر جوڑیں گے، اہم ویڈیو کانفرنس کا آج پاکستان میں اہتمام

سارک ممالک
پاکستان کی میزبانی میں کورونا سے نمٹنے کے لیے سارک ممالک کی بیٹھک آج ہورہی ہے، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر عائشہ فاروقی کہتی ہیں معاون خصوصی صحت وفد کی قیادت کریں گے۔

سارک رکن ممالک کے وفود غور و خوص کے لئے آج بیٹھک لگائیں گے۔ کورونا کے حوالے سے سارک رکن ممالک کی ویڈیو کانفرنس منعقد ہوگی۔ جس کا مقصد صحت، سماجی و معاشی مسائل سے نبردآزما ہونا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سارک ویڈیو کانفرنس کی میزبانی پاکستان کرے گا اور پاکستان وفد کی قیادت وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کریں گے، وفد میں وزراء اور سینئر حکام شریک ہوں گے۔

ترجمان ڈاکٹر عائشہ فاروقی کے مطابق سیکرٹری جنرل سارک بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے، اس دوران کورونا سے نمٹنے کیلئے تجربات کے تبادلہ پر غور ہوگا۔ جنوبی ایشیا میں بڑھتی آبادی اور صحت کی سہولتوں سے متعلق غور ہوگا۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کانفرنس میں علاقائی فورمز کو تعاون کیلئے استعمال کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3bwCTXv

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times