
گورنر سندھ عمران اسماعيل نے کورونا وائرس کے باعث صوبے ميں 4 سے زيادہ لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی کی دھجیاں بکھیر دیں۔
مٹياری ميں عمران اسماعيل کےاعزاز ميں استقباليے کے دوران 300 سے زيادہ افراد پہنچ گئے جبکہ خود گورنر سندھ کارکنوں ميں گھل مل گئے۔
پی ٹی آئی رہنما عبدالرزاق ميمن کے گھر پر سيکڑوں لوگوں نے کھانے کے دوران سماجی دوری کو بھی نظر انداز کيا۔
مزید پڑھیں: کراچی کی گنجان آبادیوں میں کورونا وائرس کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کا اہم بیان
واضح رہے کہ سندھ بھر ميں کرونا وائرس کے باعث دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34VnT2W
0 comments: