
وزیراعظم عمران خان نے ٹیکس کے معاملے پر آج ملک بھر کے تاجروں کو مذاکرات کیلئے وزیراعظم ہاﺅس بلا لیا، وزیراعظم عمران خان ٹیکسوں کے حوالے سے تاجروں کے مسائل سنیں گے۔
وزیراعظم معاشی بہتری کے اقدامات سے بھی تاجروں کو آگاہ کریں گے، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی بھی مذاکرات میں موجود ہوں گے۔
مزید پڑھیں: آٹے کا بحران بن گیا حکومت کا دردِ سر، بلآخر اس کا حل نکال لیا گیا۔۔۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
دوسری جانب مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی سمری منظوری کیے جانے کا امکان ہے۔
مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا ، اجلاس میں 7نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا اور ملک میں آٹے کی قلت اور گندم بحران کا جائزہ لیا جائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2sEmQ8I
0 comments: