Sunday, January 19, 2020

قصور پولیس کی بڑی کاروائی، مغوی لڑکی تشویشناک حالت میں بازیاب

 13 سالہ لڑکی کی فروخت کا منصوبہ ناکام
قصور پولیس نے 13 سالہ لڑکی کی فروخت کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ملزم جوڑے کو گرفتار کر لیا۔

قصور پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ کنگن پور کے گاؤں چاہل نو کے رہائشی میاں بیوی ریاض اور بشریٰ نے مظفر گڑھ سے 13 سالہ لڑکی صائمہ کو اغواء کر کے اپنے گھر میں قید کر رکھا تھا۔

ترجمان کے مطابق ملزمان نے لڑکی کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا جو پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا۔

پولیس ترجمان کا بتانا ہے کہ ملزم ریاض کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2G2IPJL

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times