Sunday, January 19, 2020

سندھ ہائیکورٹ ،آئی جی کلیم امام کو ہٹانے کی درخواست منظور

جبران ناصر کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظورکرلی
سندھ ہائیکورٹ آئی جی کلیم امام کو ہٹانے کیخلاف سماجی کارکن جبران ناصر کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظورکرلی اور فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

 آئی جی کلیم امام کو ہٹانے کیخلاف سماجی کارکن جبران ناصر نے درخواست دائر کردی، سندھ ہائیکورٹ نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی اورفریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے گزشتہ ہفتے آئی جی سندھ کو ہٹانے کافیصلہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں :آئی جی سندھ کی تبدیلی: بڑی پیشرفت سامنے آگئی

آئی جی سندھ کی تبدیلی پر وفاق نے ڈاکٹر امیر شیخ، غلام نبی میمن، آفتاب پٹھان کے نام دے دئیے، پیپلز پارٹی کے سنجیدہ حلقوں اور پی ٹی آئی سندھ کی قیادت نے سابق کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کا نام آئی جی سندھ کے لئے تجویز کر دیا۔

پی ٹی آئی سندھ کی قیادت نے مشتاق مہر اور غلام قادر تھیبو کے ناموں پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سنجیدہ حلقوں نے بھی صوبائی حکومت کو غیر متنازعہ افسر کی بطور آئی جی تعیناتی کا مشورہ دیتے ہوئے ڈاکٹر امیر شیخ کا نام تجویز کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی سندھ کی قیادت بھی امیر شیخ کے نام پر متفق ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RBh9Rx

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times