Sunday, January 19, 2020

ڈالر نے دکھا دیا اپنا کمال، عوام کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے

ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا ہے
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 154.56 سے بڑھ کر 154.58 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کی واضح کمی ہوئی تھی۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر آج 154.80 روپے میں فروخت ہوا جو کہ گزشتہ روز 155 روپے میں دستیاب تھا۔

اسی طرح انٹر بینک میں 154.65 روپے میں فروخت ہوا۔ رواں سال جون سے لے کر اب تک ڈالر کی قیمت میں نو روپے 20 پیسے کمی ہوچکی ہے جس کے بعد یہ کئی ماہ کی نچلی ترین سطح پر آگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے تک پہنچ گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RvofXL

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times