Sunday, February 2, 2020

چین میں مقیم پاکستانیوں کو ملا سکھ کا سانس، فضائی آپریشن بحال

ایئرپورٹ پر معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا موجود ہیں
چین کے لیے فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے، پہلی پرواز نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈنگ کر لی۔

پاکستان اور چین کے درمیان فضائی آپریشن آج سے بحال ہوگیا، فضائی آپریشن کورونا وائرس کے باعث بند کیا گیا تھا، آج 9 بجے ارومچی سے سدرن چائنا ایئر کی پرواز سی زیڈ 6007 اسلام آباد پہنچی۔

چین سے آنے والی پرواز کے ذریعے 61 پاکستانی وطن واپس پہنچے ہیں، ایئرپورٹ پر معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا بھی موجود تھے جو اسکریننگ کی نگرانی کر رہے ہیں، ان کے ساتھ سیکریٹری ہیلتھ اللہ بخش بھی موجود تھے۔ خیال رہے کہ 40 طلبہ رات گئے دوحا سے پرواز کیو آر 632 میں اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچے تھے۔ مجموعی طور پر چین سے 101 پاکستانی اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان نے کرونا وائرس کی وجہ سے چین کے لیے 29 جنوری کو فضائی آپریشن عارضی طور بند کر دیا تھا، براہ راست فضائی آپریشن معطلی کا لیٹر 2 فروری تک کے لیے جاری کیا گیا تھا۔سینئر جوائنٹ سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن عبدالستار کھوکھر نے بتایا کہ فضائی آپریشن پر پابندی میں مزید اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھئے: مشکل وقت میں ساتھ دینے پرپاکستان کے شکرگزار ہیں، چین کے بڑے بیان نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

یاد رہے کہ گزشتہ روز چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کوروناوائرس کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوست وہ جو مصیبت میں کام آئے، پاکستان، روس، کوریا، بیلارس، فرانس، جرمنی، ملائشیا اور یونیسف اس وائرس سے نمٹنے میں ہماری مدد کررہے ہیں، ہم مشکل میں ساتھ دینے والے ان تمام دوستوں کے شکرگزار ہیں۔

 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/390Jms0

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times