
العربیہ نیٹ کے مطابق اسی وجہ سے سعودیہ ایئر لائن کی جانب سے اپنے فضائی عملے کے متعدد ملازمین کو ایک ای میل کے ذریعے ان کی ملازمت کے کانٹریکٹ سال 2020ء کے اختتام تک کے لیے معطل کرنے کی اطلاع دی گئی ہے۔
سعودی حکومت کی جانب سے تمام بین الاقوامی پروازوں اور عمرہ زائرین اور عازمین حج کو لانے والی خصوصی پروازوں پر بھی عارضی پابندی لگا دی ہے، مملکت سے دیگر ممالک کو بھی پروازیں بند کر دی گئی ہیں۔ اسی وجہ سے سعودیہ ایئرلائن کی جانب سے کچھ ملازمین کو وقتی طور پر ملازمت سے برخاست کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جن ملازمین کو ان کے کانٹریکٹس معطل کرنے کی ای میل بھیجی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ رواں سال دسمبر کے مہینے تک فلائٹ آپریشنز معمول پر نہیں آئیں گے، اس لیے ان کے سال 2020ء کی باقی مہینوں کے لیے کانٹریکٹس معطل کیے جا رہے ہیں۔
تاہم یہ تفصیلات نہیں بتائی گئیں کہ فضائی عملے کے کتنے ملازمین کے کانٹریکٹس معطل کیے گئے ہیں۔ ایئر لائن کی جانب سے رابطہ کرنے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ سعودیہ ایئر لائنز کا شمار دُنیا کی بڑی ایئر لائنز ہے جس کے پاس 142 چھوٹے بڑے مسافر بردار جہاز ہیں، جن پر سالانہ تین کروڑ چالیس لاکھ سے زائد افراد سفر کرتے ہیں۔ سعودیہ کی پروازیں دُنیا بھر کے 95 ایئرپورٹس پر لینڈ کرتی ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XPe0lI
0 comments: