Sunday, February 2, 2020

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک ایکسچینچ میں شدید مندی کا رجحان

اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر شدید مندی دیکھی گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر شدید مندی دیکھی گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے تو جب مارکیٹ کھلی تو ہنڈرڈ انڈیکس 41603 پر تھا اور ابتدئی 30 منٹ میں 600 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک شدید مندی کا رجحان دیکھا جارہا تھا اور انڈیکس مزید کمی کے ساتھ 40,996.82 پر آگیا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کچھ دیر کیلئے بہتری بھی دیکھی گئی جب 100 پوائنٹس کا اضافہ ہوا لیکن یہ صورتحال زیادہ دیر برقرار نہیں رک سکی۔

19,972,620 شیئرز کا لین دین ہوا تھا جن کی مالیت 907,413,305 پاکستانی روپے رہی اور انڈیکس 639 پوائنٹس کی کمی سے 40,991.67 پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا اور آخری روز انڈیکس میں 273 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔ گزشتہ ہفتے جب مارکیٹ کھلی تھی انڈیکس42565 پر تھا اور پانچ دن مندی کا رجحان رہا۔ کاروباری ہفتے کے پانچ دنوں میں 935 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RPFFzE

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times