Wednesday, June 17, 2020

پاکستانی حسین اداکارہ شاہدہ منی اور ایک ارب روپے۔۔؟ کیا ماجرا ہے؟

شاہدہ منی کا ایک اور احسن اقدام
پرائیڈ آف پرفارمنس ملیوڈی کوئین شاہدہ منی نے آرٹسٹ ویلفیئر فنڈ 25 کروڑ سے بڑھا کر ایک ارب روپے کرنے پر وزیر اعظم عمران خان سے اظہار تشکرکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے ثقافت کے فروغ کے ساتھ فنکاروں کے لیے خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں شاہدہ منی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اس طرح کے فلاح و بہبود پر مبنی اقدامات سے فنکار زیادہ لگن اور جذبے سے کام کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ فنکاروں کے ساتھ ساتھ ہمیں شعراء ، میوزیشین، ٹیکنیشنزاور پس پردہ کام کرنے والے ہنر مندوں جن کی وجہ سے ایک فنکار اپنے فن میں نکھار پیدا کرتا ہے انہیں بھی معاونت دینے کی ضرورت ہے ۔

شاہد ہ منی نے کہا کہ فنکارہمیشہ ملک کی ترقی اور اس کی ثقافت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3hCyBRG

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times