
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز صہیب مقصود پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کے دوران زخمی ہو گئے، ہفتے کے روز آن لائن فٹنس ٹیسٹ دیتے ہوئے گھٹنے پر شدید چوٹیں آئیں۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی ٹرینر کی آن لائن فٹنس ٹیسٹ کی ضد کی وجہ سے قومی ٹیم کے کھلاڑی صہیب مقصود آن لائن ٹیسٹ دیتے ہوئے زخمی ہوگئے، آن لائن ٹیسٹ کے دوران ان کا گھٹنہ شدید زخمی ہوگیا۔
صہیب مقصود نے اس حادثے سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آگاہ کیا اور بتایا کہ یہ صرف ایک حادثہ تھا، زخم گہرا آیا ہے، ڈاکٹرز کو تصاویر بھجوائیں ہیں، کیونکہ ان دنوں ہم سب اسپتالوں میں جانے سے کافی خوفزدہ ہیں۔
That accident happend to me today during the online fitness tests that glass of table fell from the table and cut my knee on the way it was just an accident.i back pcb policy for fitness testings during quarantine which keeps us focus . i m happy i still conpleted all the tests.
— Sohaib Maqsood (@sohaibcricketer) April 18, 2020
انہوں نے بتایا کہ آن لائن فٹنس ٹیسٹ کے دوران ایک حادثہ پیش آیا اور ٹیبل پر رکھا شیشہ نیچے گر کر ٹوٹ گیا جس کے باعث میرے گھٹنے میں گہرا زخم آیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں آن لائن فٹنس ٹیسٹ سے متعلق پی سی بی کی پالیسی کی مکمل حمایت کرتا ہوں کیونکہ اس سے ہماری توجہ اور فٹنس دونوں ہی برقرار رہیں گے، مجھے خوشی ہے کہ زخم آنے کے باوجود بھی میں نے تمام ٹیسٹ مکمل کئے۔“
I sent pictures to some docters because they cutt was quite deep as we all are quite scared these days to go the hospitals..it was just an accident ..
— Sohaib Maqsood (@sohaibcricketer) April 18, 2020
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3boryZi
0 comments: