
موسم سرما کے امدای پیکج میں 180 ٹن کے 30ہزار تھیلے مستحقین میں تقسیم کیے جائیں گے، پیکج سے ڈیڑھ لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے پاکستانی عوام کے لئے موسم سرما کا امدای پیکج بھیجوا دیا گیا، ریلیف مرکز کا کہنا ہے کہ پیکج چاروں صوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں تقسیم کیا جائے گا۔
ریلیف مرکز کے مطابق 180 ٹن کے30ہزار تھیلے مستحقین میں تقسیم کیے جائیں گے، ہر تھیلا 2کمبل، جرابوں کے5 جوڑوں، دستانوں اور ٹوپیوں پر مشتمل ہے، سامان خیبر پختونخوا کے 6 اضلاع میں تقسیم کیا جائے گا۔
ریلیف مرکز کا کہنا تھا کہ امدای پیکج چترال، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان اور سوات میں تھی تقسیم ہوگا، 15 لاکھ ڈالر کے امدادی پیکج سے ڈیڑھ لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔
یاد رہے چند روز قبل یو اے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے پاکستان کے لیے تحفہ پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں 40 ترقیاتی اور انسانی ہمدردی کے منصوبوں کا آغاز ہونے جا رہا ہے، امارات کے آغاز کردہ چالیس منصوبوں پر 20 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی، ابوظبی ترقیاتی فنڈز ان تمام منصوبوں کے لیے مالی معاونت فراہم کر رہا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2sJNeOM
0 comments: