
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کہتے ہیں کہ عمران خان کو دکھ ہے اور رہے گا کہ نوازشریف واپس چلے گئے ہیں۔انہوں نے کہاشریف برادران لندن میں نئے سال کا آغاز کریں گے۔شیخ رشید نے کہا شہباز شریف کی اچھی خبر آنے والی ہے،وہ لندن مین انجوائے کررہے ہیں اور وہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔
پرویز مشرف کے حوالے سے شیخ رشید نے کہامشرف کو غدار نہیں سمجھتا وہ محب وطن آدمی ہیں،مشرف کیس میں پیرا چھیاسٹھ غیر قانونی ،غیر سنجیدہ اور غیراخلاقی ہے،پیرا چھیاسٹھ کا انہوں نے ڈٹ کر سامنا کیاتھا۔شیخ رشید نے کہابدقسمتی سے اس ملک میں جو آیااس نے مال بنایا۔ کرپٹ معاشرہ اورسیاستدان ملک کوآگے بڑھنے نہیں دیتا۔ انہوں نے کہاخورشیدشاہ کے 126 اکاؤنٹس نکلے اورانہیں ضمانت مل گئی۔ خورشیدشاہ کی احتساب عدالت سکھرسے ضمانت سوالیہ نشان ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مزید کہا پیپلزپارٹی سارے کیسزسندھ منتقل کراناچاہتی ہے۔ بدقسمتی سے ملک میں جمہوریت سب سے زیادہ کرپٹ ہے۔
ملائیشیا میں کانفرنس کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا وزیراعظم ملکی مفادمیں کوالالمپورسمٹ سے پیچھے ہٹے۔انہوں نے کہاچیف جسٹس گلزاراحمد کی آمد کے بعد ملک آگے بڑھے گا۔ عدلیہ اور افواج پاکستان اہم ستون ہیں آپس میں نہیں ٹکرائیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ZauKCE
0 comments: