Saturday, December 21, 2019

اداکارہ منشا کس کی بنیں ہیں دلہنیاں؟ افواہیں بالآخر درست ثابت ہوگئیں

اداکارہ منشا پاشا
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق اداکارہ منشا پاشا کی منگنی سماجی کارکن سے 22 دسمبر کو ہورہی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین نے جہاں اپنی شادی کا اعلان کرکے مداحوں کوحیران کیا وہیں اب ایک اور جوڑا اپنے رشتے کو ایک قدم آگے بڑھانے جارہا ہے۔

فلم’’لال کبوتر‘‘ اور ڈراماسیریل ’’زندگی گلزار ہے‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ منشا پاشا اورسماجی وسیاسی کارکن جبران ناصرکی منگنی کا کارڈ سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے جس کے مطابق دونوں 22 دسمبر 2019 کو منگنی کریں گے۔

اداکارہ منشا پاشا اورجبران ناصر کی گزشتہ برس فائزہ سلیم کی مہندی کے دوران ڈانس کرنے کی ویڈیووائرل ہوئی تھی اور سوشل میڈیا پردونوں کی جوڑی کو خوب سراہا گیا تھا تاہم منشا پاشا یا جبران ناصرکی جانب سے اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کی گئی، اور اب دونوں کی منگنی کا کارڈ سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین جبران ناصر اور منشا پاشا کی منگنی کی خبرسن کر بے حد خوش ہیں اور دونوں کو نئی زندگی کی دعائیں دے رہے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MjBNUl

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times