Saturday, December 21, 2019

ریکارڈز بنانے کا سلسلہ جاری، پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز میں شاہینوں کی اونچی اڑان

پاکستانی بیٹسمین شان مسعود نے سنچری اسکور کرلی ہے
ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ کے تیسرے دن پاکستان کی سری لنکا کے خلاف نیشل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں دوسری اننگز جاری ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ کے تیسرے دن پاکستان نے 57 رنز پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو عابد علی 32 جب کہ شان مسعود 21 رنز پر کھیل رہے تھے، دونوں کھلاڑیوں نے بڑے ذمہ دارانہ انداز میں اپنی اننگز کو آگے بڑھایا اور سب سے پہلے سری لنکا کی 80رنز کی برتری کو ختم کیا۔

جس کے بعد بھی دونوں کھلاڑیوں نے نسبتاً تیز رفتاری سے کھیل کو جاری رکھا۔ اسی دوران عابد علی نے ٹیسٹ کیرئیر کی دوسری سنچری بھی اسکور کرلی جبکہ شان مسعود نے بھی سنچری مکمل کرلی۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم پہلی اننگزمیں ناکامی سے دوچارہوئی تھی اور پوری ٹیم 191 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جب کہ سری لنکا نے پہلی اننگز میں 271 رنز بناکر پاکستان کے خلاف 80 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34KhCFi

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times