Wednesday, January 8, 2020

کراچی پولیس پھرسے بے لگام، معصوم شہری کوہسپتال پہنچا دیا خالت انتہائی تشویشناک

کراچی کےعلاقے ایم اے جناح روڈ پر پولیس کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔
کراچی کےعلاقے ایم اے جناح روڈ پر پولیس کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر پولیس نےنوجوان کو روکنے کا اشارہ کیا تو اس نے بائیک تیز کردی، ردعمل میں پولیس نے فائرنگ کردی جس کے باعث نوجوان زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا مقصد نوجوان کوزخمی کرنا نہیں، فائرنگ زمین پرکی تھی جو شہری کو لگ گئی ۔

بعد ازاں پولیس نے زخمی کو خود اسپتال منتقل کیا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والا شخص شرافت اپنے دوستوں کے ساتھ خریداری کرنے گیا تھاجو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔

پولیس کی مبینہ فائرنگ کے واقعے پر آئی جی سندھ نے میڈیا رپورٹس پر متعلقہ ایس ایس پی سے تفصیلات طلب کرلی۔

آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کو ضروری اقدامات سے آگاہ کیا جائے، معاملے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

 

مزید پڑھیں:کراچی میں ٹریفک حادثہ ایک ہی خاندان کے تین افراد جانبحق،افسوسناک خبر آگئی

جانحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے تینو افراد کی لاشوں کو شناخت کے بعد ورثہ کے حوالے کردیا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2utMWMk

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times