Wednesday, January 8, 2020

افغانستان میں تعینات امریکہ کے اعلیٰ عہدیدار نے کیوں استعفیٰ دیدیا، اندرونی کہانی نے تہلکہ مچا دیا

افغانستان میں تعینات امریکی سفیر
افغانستان میں امریکی سفیر جان باس نے استعفیٰ دے دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں امریکی سفیر جان باس نے کہا کہ وہ کابل میں دو سال کی سفارتی خدمات کے بعد اپنا عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔

امریکی سفیر جان باس نے ٹویٹر پر لکھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں افغانستان سے چلا جاؤں۔

سبکدوش ہونے والے سفیر نے امید ظاہر کی ہے کہ افغانستان کے شہری اور رہنما اتحاد کو مضبوط کرتے ہوئے اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھیں گے اور طالبان کے ساتھ سیاسی تصفیہ کرنے کے لئے مل کر کام کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرائط پر نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ امریکی ملازمین کیلئے ملازمت میں تنائو کے سبب حالات خراب ہیں اور ایسے میں دو سال کام کرنا معمولی نہیں ہے۔

عہدیدار نے مزید کہا کہ باس کی رخصتی طویل منصوبہ بند تھی اور یہ کسی تنازعہ کا نتیجہ نہیں ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QxIa8V

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times