
اپنے خطاب میں آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ ایرانی قوم آج دنیا کے غنڈوں کے سامنے ڈٹ گئی ہے۔ انہوں نے کہا جنرل قاسم سلیمانی ایران کے بہادر سپوت تھے، ان میں کوئی منافقت نہیں تھی۔ قاسم سلیمانی سیاسی میدان میں بھی جرات کا مظاہرہ کرتے تھے۔
ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا ہےکہ انہوں نے امریکی جارحیت کا جراتمندی سے مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہاجنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ایرانی قوم صدمے کا شکار ہے ،لیکن آج کا ایرانی نوجوان ماضی کی نسبت انقلاب پر زیادہ اور کامل یقین رکھتا ہے۔ ہم اپنے دفاع میں کسی بھی قسم کی کارروائی سے دریغ نہیں کریں گے۔
آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا امریکا نے اسرائیل کی مدد سے حزب اللہ کو ختم کرنے کی کوشش کی۔
واضح رہے امریکا ایران کشیدگی کے باعث خطے پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ا یرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی شہادت کے جواب میں ایران نے عراق میں امریکیوں کے زیر استعمال فوجی اڈوں پر میزائل حملے کردیے ہیں جس کی تصدیق پنٹا گان کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: ایرانی حملے کے بعد ٹرمپ بوکھلاہٹ کا شکار، امریکی صدر نے واویلا مچادیا۔۔۔ ٹویٹ وائرل ہوگیا
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ٹویٹ میں کہاکہ سب کچھ ٹھیک ہے، ہمارے پاس دنیا کی سب سےزیادہ طاقتور فوج ہے، حملوں سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QZdg8H
0 comments: