
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے شق وار ترمیمی بل پڑھ کر سنا ئی۔ ترمیمی بل پیش کیے جانے کے دوران اپوزیشن کی ہنگامی آرائی اور شور شرابا جاری رہا۔
اپوزیشن ارکان بولنے کی اجازت نہ ملنے پر شور کرتے رہے۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کی جانب سے نامنظور نامنظور کی نعرے لگائے گئے۔ سندھ حکومت نے اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران بلدیات ایکٹ میں ترمیم کا بل ایک بار پھر منظور کر لیا۔
واضح رہے کہ گورنرسندھ عمران اسماعیل نے سندھ اسمبلی سے منظور ہونے والے بلدیاتی ترمیمی بل کو اعتراضات لگا کر واپس کر دیا تھا۔ گورنرسندھ نے بلدیاتی ترمیمی بل پر اعتراضات اٹھائے تھے کہ ڈی ایم سیز کےخاتمے سے کوآرڈی نیشن کا مسئلہ پیدا ہو گا ور دیہی علاقےشہری علاقوں کا حصہ نہیں ہوسکتے۔
پی ٹی آئی ، ایم کیو ایم سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بلدیاتی ترمیمی بل کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے اسے ناقبل قبول قرار دیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3dNHya1
0 comments: