Thursday, March 7, 2019

بھارتی قید میں ایک اور پاکستانی شہری جاں بحق

بھارتی قید میں ایک اور پاکستانی شہری جاں بحق
62 سالہ محمد اعظم امرتسر جیل سے گرونانک دیو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی قید میں ایک اور پاکستانی شہری انتقال کر گئے ہیں۔ محمد اعظم کو 25 فروری کو امرتسر جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

محمد اعظم کو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کے جرم میں بھارت کی فیروز پور جیل میں قید رکھا گیا تھا۔ 2016ء میں سزا مکمل ہونے پر محمد اعظم کو فیروزپور جیل سے امرتسر جیل منتقل کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سزا مکمل ہونے کے باوجود 62 سالہ محمد اعظم کی رہائی ممکن نہ ہو سکی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2IXicde

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times