
یہ پروگرام آئندہ چارسال میں مکمل کیاجائے گا جس پر تیس ارب روپے خرچ کئے جائیں گے اور نوجوانوں کو آسان قرضوں ،پیشہ وارانہ صلاحیت بڑھانے، کاروبار شروع کرنے اور تربیت کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
ادھروزیراعظم عمران خان نے ہنرمندجوان پروگرام کے آغاز سے قبل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نوجوانوں کوملک کااثاثہ قراردیا۔انہوں نے کہاکہ اس پروگرام سے نوجوانوں کوبہتر روزگارکے مواقع میسر ہوں گے اور یہ قومی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔
پہلے مرحلے میں ایک لاکھ سترہزارنوجوانوں کوپیشہ وارانہ تربیت دی جائے گی جن میں سے پچاس ہزارافراد مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اورجدید شعبوں میں تیارکئے جائیں گے۔
اسی طرح پچاس ہزارکوفنی تعلیم اورپیشہ وارانہ تربیت کے ادارے میں روایتی شعبوں آٹومکینکس اور پلمبنگ وغیرہ میں تربیت دی جائے گی جبکہ بیس ہزارنوجوانوں کواپرنٹس شپ دی جائے گی۔سترمدارس میں اسی قسم کی تربیت کی فراہمی کے ساتھ ہنراورپیشہ وارانہ تعلیم تک آسان رسائی کے لئے پچہترسمارٹ کلاس روم قائم کئے جائیں گے۔اس پروگرام کے تحت دوست ممالک کے تعاون سے پانچ سنٹرآف ایکسیلنس بھی قائم کئے جائیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2T7im5i
0 comments: