Wednesday, January 8, 2020

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی خلیج کے خطے میں کشیدگی ختم اور مکمل جنگ سے گریز کی اپیل

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کی خلیج کے خطے میں کشیدگی ختم اور مکمل جنگ سے گریز کی اپیل
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے خلیج کے خطے میں کشیدگی ختم کرانے اور مکمل جنگ سے گریزکے لئے ایک بارپھربھرپوراپیل کی ہے۔

عراق میں امریکی فوج کے فضائی اڈوں پرایران کے بیلسٹک میزائل حملوں کے تناظرمیں انہوں نے کہاکہ وہ خلیج میں جنگ سے بچنے کے لئے متعلقہ فریقوں کے ساتھ بھرپور رابطہ جاری رکھیں گے کیونکہ دنیاجنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے کشیدگی ختم کرانے، صبروتحمل سے کام لینے، بات چیت دوبارہ شروع کرنے اوربین الاقوامی تعاون کی تجدیدپربھی زوردیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2T4f8Q8

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times