
تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ’’باکمال لوگ لاجواب سروس‘‘ کے عملے نے جدہ سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 732 کے 80مسافروں کا سامان جدہ ہی میں چھوڑ دیا اور مسافروں کو کراچی لے آئے۔
جدہ سے کراچی ایئرپورٹ پر اترنے والی پرواز پی کے 732 پر تقریباً 195 افراد سفر کررہے تھے تاہم ان میں سے 80 مسافروں کا سامان جدہ ائرپورٹ پر ہی رہ جانے کا انکشاف ہوا۔
سامان کی عدم دستیابی پر مسافروں نے جناح ٹرمینل کے لاؤنج میں قومی ایئرلائن انتظامیہ و عملے کی غفلت کے خلاف شدید احتجاج کیا، مسافروں کے احتجاج پر انھیں بتایا گیا کہ جہاز کم گنجایش والا تھا جس کی وجہ سے سامان کو جدہ ہی میں چھوڑنا پڑا۔
ایئر پورٹ ذرایع کا کہنا تھا کہ سامان سے محروم مسافروں کو کل دوسری پرواز سے ان کا سامان پہنچانے کا دلاسا دیا گیا ہے۔
واضح رہے اس سے قبل پی آئی اے کی پرواز میں نشے میں دھت دومسافرآپس میں لڑ پڑےتھے۔
لندن سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں دو مسافر لڑپڑے، نشے میں دھت دونوں مسافروں نے طیارے میں ہلڑبازی مچادی اور گتھم گتھا ہوگئے تھے ۔
لندن سے روانگی کے لیے پی آئی اے کا طیارہ ٹیکسی وے پر تھا، کپتان نے ہیتھرو ایئرپورٹ پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے پولیس طلب کرلی، واقعے کے بعد طیارے کو ٹیکسی وے سے واپس بلایا گیا تھا ۔
نشے میں دھت دونوں مسافر آپس میں لڑ پڑے اور ہاتھا پائی کی، پرواز کے دیگر مسافروں نے فضائی میزبان سے شکایت کی جس پر ایکشن لیا گیا اور لند ن پو لیس نے طیارے میں سے دو نوں مسافرو ں کو گرفتار کر لیا تھا ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2sUucoY
0 comments: