Tuesday, January 7, 2020

ایرانی حملے کے بعد ٹرمپ بوکھلاہٹ کا شکار، امریکی صدر نے واویلا مچادیا۔۔۔ ٹویٹ وائرل ہوگیا

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ
ایران نے عراق میں دو امریکی فوجی اڈوں کونشانہ بنایا اور امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے فورا رد عمل دے دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ٹویٹ میں کہاکہ سب کچھ ٹھیک ہے، ہمارے پاس دنیا کی سب سےزیادہ طاقتور فوج ہے، حملوں سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حملوں کے رد عمل میں کہا کہ عراق میں واقع دو فوجی اڈوں پر ایران سے میزائل داغے گئے تاہم ہلاکتوں اور دیگر نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ سب اچھا ہے، اب تک سب ٹھیک ہے، امریکہ کے پاس دنیا کی بہترین فوج اور جنگی سامان ہے، جلد ایک بیان دوں گا۔

مزید پڑھیں: ایران نے امریکا سے بدلہ لے لیا، عراق کے شہروں عین الاسد اوراربیل میں امریکی ایئربیس پرراکٹ حملے

واضح رہے کہ بدھ کی صبح ایران نے عراق میں موجود امریکہ کے دو فوجی اڈوں پر حملے کیے، امریکہ کے محکمہ دفاع کے مطابق ایران سے بارہ بلیسٹک میزائل داغے گئے جن سے الانبار اور اربیل میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ایران کے امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قوم سے خطاب کرنا تھا، جس کو فی الحال مؤخر کر دیا گیا اور وائٹ ہاؤس کے گرد سیکیورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2N6uqQC

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times