Monday, January 27, 2020

ریلوے خسارہ کیس: شیخ رشید سپریم کورٹ پہنچ گئے

ریلوے خسارہ کیس: شیخ رشید سپریم کورٹ پہنچ گئے
ریلوے خسارہ کیس کی سماعت آج ہوگی، سپریم کورٹ نے وزیر ریلوے شیخ رشید اور سیکرٹری ریلوے کو طلب کررکھا ہے۔وزیر ریلوے شیخ رشید عدالت پہنچ گئے ۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ یہ گزشتہ دورے حکومت کی آڈٹ رپورٹ ہے ،عدالت کے سامنے اپنی گزارشات پیش کروں گا،انہوں نے کہا کہ میں اکیلا رکن ہوں کیا ایک ووٹ سے حکومت بن سکتی ہے،عدالت خودسمجھدار ہے،انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے معاملے پر کہا تھا سب ووٹ دیں گے سب نے ووٹ دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس گلزاراحمد نے ریلوے خسارہ کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہاتھا کہ ریلوے سے کرپٹ پاکستان میں کوئی ادارہ نہیں ،ریلوے میں کوئی چیز درست انداز میں نہیں چل رہی،آج بھی ہم پاکستان میں 18 ویں صدی کی ریل چلا رہے ہیں ،مسافر گاڑیوں کا حال دیکھیں ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2U0cf3i

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times