
پاسپورٹ اور زر ضمانت 7 کروڑ کی اسکروٹنی کے بعد مریم نواز کا مچلکہ منظور ہو گا، مچلکوں کی جانچ پڑتال کے بعد مریم نواز کی رہائی کی روبکار جاری ہو گی۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے پولیٹیکل سیکرٹری ذیشان ملک کا کہنا ہے کہ ضمانت منظور ہونے کے باوجود گذشتہ روز مریم نواز شریف کی رہائی ممکن نہیں ہوسکی۔ انہوں نے کہا مریم نواز کی رہائی میں مزید 24 سے 48 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منظور کر لی تھی۔
لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس باقر علی نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی چودھری شوگر ملز کیس میں درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا۔ جس میں بتایا گیا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منظور ہو گئی۔ عدالت نے مریم نواز کو ایک ایک کروڑ روپے کے دو مچلکے بھی جمع کروانے کا حکم دیا۔ عدالت نے مریم نواز کا پاسپورٹ جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
عدالت نے مریم نواز کو ڈپٹی رجسٹرار لاہو رہائی کورٹ کو پاسپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ پاسپورٹ جمع نہ کروانے کی صورت میں 7 کروڑ روپے زرضمانت جمع کرنا ہو گا۔ عدالت نے کہا ملزمہ پر 2 ارب منی لانڈرنگ کا الزام لگایا گیا، نصیر عبداللہ لوتھا نے شیئرز کیلئے رقم بھیجی، چودھری شوگر ملز کو نامزد نہیں کیا گیا تھا، چودھری شوگر ملز کے اکاؤنٹس استعمال ہوتے رہے، پاناما پیپرز میں چودھری شوگر ملز مرکزی مدعا نہیں رہا۔
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 31 اکتوبر کو مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی سماعت یکم نومبر تک ملتوی کی تھی جس کے بعد یکم نومبر کو کیس کی تاریخ میں 4 نومبر بروز پیر تک کی توسیع کر دی گئی تھی ۔ جس کے تحت گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ضمانت منظور کر لی اور مریم نواز کی فوری رہائی کا حکم دیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PNsuib
0 comments: