
فیضان لاکھانی نامی سوشل میڈیا صارف کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے کراچی کی سڑکوں پر رکشا چلانے والے ایک ڈرائیور کی آواز کو دنیا بھر میں پیش کردیا۔ ویڈیو میں رکشا ڈرائیور نہایت ہی خوبصورت آواز میں شہنشاہ غزل مہدی حسن کا مشہور زمانہ گیت ’زندگی میں تو سب ہی پیار کیا کرتے ہیں‘ گا رہے ہیں۔ رکشا ڈرائیور کی گلوکاری کو سن کر یہ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ یہ آواز ایک عام سے شخص کی ہے لیکن جس خوبصورت انداز سے رکشا ڈرائیور نے گلوکاری کی، وہ قابل تعریف ہے اسی لیے ان کی آواز نے مہوش حیات کو بھی داد دینے پر مجبور کردیا۔
This auto rickshaw driver in Karachi is an amazing talent, spotted him singing Mehdi Hassan’s songs at a stop. Qasim Ali says he wanted to be a classical singer but poverty shattered his dreams and he’s forced to drive rickshaw to earn his bread and butter. pic.twitter.com/6U1vdZn13d
— Faizan Lakhani (@faizanlakhani) November 2, 2019
مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر رکشا ڈرائیور کی آواز کی تعریف کرتے ہوئے اسے مسحور کن قراردیا۔ دوسری جانب رکشا ڈرائیور قاسم نے بھی اپنی گلوکاری کے حوالے سے بتایا کہ وہ کلاسیکی موسیقار بننا چاہتے تھے لیکن غربت ان کی راہ میں آڑے آگئی اور پیٹ بھرنے کے لیے رکشا چلانے پر مجبور ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2CeK1rm
0 comments: