Monday, January 27, 2020

لاہور میں آتش زدگی، 7 افراد جاں جھلس کر ہلاک

لاہور میں آتش زدگی، 7 افراد جاں جھلس کر ہلاک
پنجاب کے دارالحکومت میں آتش زدگی کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا، فیکٹری میں آگ لگ گئی جس سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے شاہدرہ امامیہ کالونی میں فیکٹری میں آگ لگ گئی، امدادی ٹیمیں فوراً موقع پر روانہ کی گئیں، حادثے میں خاتون اور بچے سمیت 7 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

حادثہ سلنڈر پھٹنے کے باعث پیش آیا، جس سے باڈی اسپرے کی فیکٹری آگ کا گولہ بن گئی، سلنڈر پھٹنے کے وقت فیکٹری میں مزدور کام کر رہے تھے، تپش سے کمزور چھت بھی گر گئی، جس سے اموات ہوئیں، فائر بریگیڈ نے آگ بجھا دی، ملبے میں دبی لاشیں بھی نکال لی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق بارش اور تیز ہوا کے باعث ریسکیو آپریشن میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، فیکٹری میں باڈی اسپرے تیار کیا جاتا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں لاہور ٹمبر مارکیٹ میں جوتوں کی فیکٹری میں لگی تھی۔

خیال رہے کہ جوتوں کی فیکٹری میں موجود کیمیکل کے باعث آتش زدگی پر قابو پانا شدید مشکل ہو جاتا ہے، تین سال قبل کراچی کی جوتوں کی ایک فیکٹری میں لگی آگ تیسرے درجے میں چلی گئی تھی جس کے باعث پوری فیکٹری ہی منہدم ہو گئی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36Dven6

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times