
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج سپرمیسی آف پارلیمنٹ کے نام سے بننے والے فاروڈ بلاک کے ارکان سے ملاقات کریں گے، فارورڈبلاک وزیراعلی کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گا۔
ذرائع بتاتے ہیں پنجاب پولیس چیف اور چیف سیکرٹری کے خلاف بزدار کی حمایت فارورڈ بلاک کو حاصل ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی فارورڈبلاک ارکان کا آج غیررسمی اجلاس ہوگا، جس میں فاروڈ بلاک کےارکان مشاورت میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، غضنفر عباس چھینہ کا کہنا تھا کہ ہم 20دوست کل لاہور میں ملاقات کریں گے ، ہماری اور سب کی خواہش ہے کہ وزیراعلیٰ بااختیار ہوں۔
غضنفر عباس چھینہ نے مزید کہا حلقوں کےلئے ترقیاتی منصوبے چاہتے ہیں ،چاہتے ہیں ہمیں عوام، حلقوں کیلئے ترقیاتی پیکج دیئے جائیں، عوامی مسائل حل کرنے آئے ہیں، اس کیلئےجدوجہد کررہے ہیں۔
گذشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب نے پی ٹی آئی میں بننے والے فارورڈبلاک ارکان سے رابطہ کیا تھا ، جس میں فارورڈ بلاک کے ارکان نے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔
خیال رہے پہلے بھی دسمبر اور جنوری میں فارورڈ بلاک ارکان کی وزیراعلیٰ سے ملاقات ہوچکی ہے اور فارورڈ بلاک ارکان چیف سیکریٹری، آئی جی پنجاب پر تحفظات سے آگاہ کرچکے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GjSP12
0 comments: