
چیئرمین نیب نے کے پی کے کے ڈائریکٹر آرکیالوجی عبدالصمد کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا۔
نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چئیرمین نیب جاوید اقبال نے ڈاکٹر عبدالصمد کو 18 فروری کو اسلام آباد پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالصمد کو ریکارڈ اور مبینہ الزامات کی تفصیلات سمیت پیش کیا جائے۔
اعلامیے کے مطابق جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب ڈاکٹر عبدالصمد کی قومی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ان کی عزت نفس کو یقینی بنایا جائے اور آئین و قانون کے مطابق انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2X5tfUW
0 comments: