Monday, December 30, 2019

قائد اعظم ٹرافی کا ٹائٹل سینٹرل پنجاب کے نام

قائداعظپ ٹرافی فائنل
قائد اعظم ٹرافی کا ٹائٹل بابر اعظم کی قيادت ميں سينٹرل پنجاب نے جيت ليا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فائنل ميں ناردرن کو اننگز اور 16 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ عمر اکمل اور بلال آصف کو مشترکہ طور پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

قائد اعظم ٹرافی سینٹرل پنجاب نے جیت لیا، ناردرن کی ٹیم پہلی اننگز میں 254 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، سينٹرل پنجاب نے پہلی اننگز 8 وکٹوں کے نقصان پر 675 رنز پر ڈیکلیئرڈ کردی تھی۔

عمر اکمل نے 8 چھکوں اور 20 چوکوں کی مدد سے 218 رنز کی اننگز کھیلی، اظہر علی نے بھی سنچری اسکور کی، ظفر گوہر 99 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سلمان بٹ اور بابر اعظم نے بھی نصف سنچریاں اسکور کیں۔

ناردرن ایریاز کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بہتر کھیل نہ پیش کرسکی اور پہلی اننگز کا خسارا بھی نہ اتار سکی، پوری ٹیم 405 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

سینٹرل پنجاب کی جانب سے بلال آصف نے دوسری اننگز ميں 8 اور ميچ ميں 11 شکار کئے، بابر اعظم کی ٹیم نے ميچ اننگز اور 16 رنز سے جيت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2rFO7Hm

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times