Thursday, May 6, 2021

سندھ حکومت کا عید کے دنوں میں ہاکس بے اور سی ویو بھی بند کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا عید کے دنوں میں ہاکس بے اور سی ویو بھی بند کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے اتوار سے عید کی چھٹیوں تک مزید سختیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ عید کے دنوں میں ہاکس بے اور سی ویو بھی بند رہیں گے۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سعید غنی،ناصر شاہ اور دیگر نے…

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پرائیوٹ اسپتالوں سے سندھ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے بات کی ہے، آج سے پرائیوٹ اسپتالوں کو کورونا ویکسین دی جائے گی جو وہ مفت میں لگائیں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی میں کیسز 5 فیصد سے 14.23 فیصد ہوگئے ہیں اور حیدرآباد میں شرح 18.1 فیصد سے کم ہوکر 11.92 فیصد ہوگئی۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل سے اتوار تک ٹیک اوے مغرب تک ہوگی اور مغرب کے بعد صرف ریسٹورینٹ ہوم ڈلیوری کرسکیں گے جب کہ گروسری کی دکانیں شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی۔

ترجمان نے بتایاکہ فارمیسیز کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا اور ویکسی نیشن سینٹرز 24 گھنٹے کام کریں گے۔

ترجمان کے مطابق عید کے دنوں میں ہاکس بے اور سی ویو بند رہیں گے جب کہ اتوار سے عید کی چھٹیوں تک مزید سختیاں ہوں گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3toFAT8

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times