
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ50لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ عملی صورت اختیار کر رہا ہے، نئے پاکستان کی جانب جو سفرشروع کیا گیا وہ اب روانی اختیار کر رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قوم سے اپنے وعدے کے مطابق پنجاب کی 11 تحصیلوں میں ہاؤسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں، اب ملک بھر میں50لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ عملی صورت اختیار کر رہا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان اج پنجاب کی 11 تحصیلوں میں10 ہزار سستے گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیادرکھ رہے ہیں، پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ عملی صورت اختیار کر رہا ہے، بینکوں میں وزیر اعظم ہاؤسنگ سکیم کے تحت 52 ارب روپے کے حصول کی درخواستیں آچکی ہیں اور 12 ارب جاری ہو چکا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 6, 2021
وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ جو حضرات تنقید کرتے تھے کہ وہ وعدے جو تحریک انصاف نے کئے تھے صرف انتخابی وعدے تھے ان کو عیاں ہو چکا ہے کہ نئے پاکستان کی جانب جو سفر شروع کیا گیا وہ اب روانی اختیار کر رہا ہے۔
فوادچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ بینکوں میں52 ارب روپے کی درخواستیں آچکی ہیں جس کے بعد 12 ارب روپے جاری ہوچکے ہیں، انشااللہ نئے پاکستان کی جانب اس سفر میں اب مشکلات کم ہوتی چلی جائیں گی۔
جو حضرات تنقید کرتے تھے کہ وہ وعدے جو تحریک انصاف نے کئے تھےصرف انتخابی وعدے تھے ان کو عیاں ہو چکا ہے کہ نئے پاکستان کی جانب جو سفر شروع کیا گیا وہ اب روانی اختیار کر رہا ہے، انشاللہ اس سفر میں اب مشکلات کم ہوتی جائینگی۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 6, 2021
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PVVoiw
0 comments: