Thursday, December 26, 2019

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر
حکومت نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر کر دی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے دائر نظر ثانی کی درخواست میں سپریم کورٹ سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے گزشتہ ماہ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیکر سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ حکومت نے نظر ثانی درخواست میں کہا ہے کہ کیس کی ان کیمرہ سماعت کی جائے۔

قبل ازیں وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے فیصلے میں کئی آئینی نکات کا جائزہ نہیں لیا، بہت سے آئینی معاملات پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔

بیرسٹر فروغ نسیم نے بتایا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کی جائے گی جس کا مسودہ تیار کر لیا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/39dzGeF

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times