
مسلم لیگ نون کے رہنما جاوید لطیف نے نیب کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ ن لیگی رہنما جاوید لطیف کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جن الزامات پر نیب نے طلب کیا ان پر اینٹی کرپشن پہلے ہی کارروائی بند کر چکی ہے۔ نون لیگی درخواست گزار نے بتایا کہ نیب نے غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں انکوائری شروع کی ہے جبکہ نیب نے جائیداد کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔ نیب کو ان کے خلاف کارروائی سے روکا جائے کیونکہ انہی الزامات میں محکمہ اینٹی کرپشن اپنی تحقیقات مکمل کرچکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کا ترجمان ہونے پر مجھے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا یا جارہا ہے۔ عدالت اس کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3644exC
0 comments: