Wednesday, October 2, 2019

روسی صدر نے کس معاملے پر ایران کی حمایت کردی؟ امریکہ کی بولتی بند کردی

روسی صدرولادی میر پیوٹن
روسی صدرولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ سعودی تیل تنصیبات پرحملے میں ایران کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں، تیل تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ماسکو میں توانائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حملے کا الزام ایران پر ڈالنے کے خلاف ہیں، ایرانی صدرنے مجھے بتایا ان کا سعودی تنصیبات پرحملے سے کوئی تعلق نہیں۔

مزید پڑھئے:سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے ترک صدر بھی میدان میں آگئے، ایران کے حق میں بیان دے دیا

یاد رہےکہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کے لیے ایران پر الزام لگانے کے معاملے پر احتیاط برتنے کا مطالبہ کردیا اور امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ترک صدر نے کہا کہ 'میں نہیں سمجھتا کہ ایران پر الزام لگانا صحیح کام ہوگا'۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2o2YnYu

0 comments:

Popular Posts Khyber Times